09/Apr/2019
News Viewed 1813 times
بھارتی اداکار ’’ویویک اوبرائے ‘‘ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر فلم بنائی مگر فلم کے رلیز ہونے سے پہلے ہی اس پر بحث شروع ہوگئی ہے۔
بھارتی اداکار ویویک اوبرائے کی فلم’’نریندر مودی‘‘ 5اپریل کو رلیز ہونی تھی مگر تناعزات کا شکار ہوتے ہوئے فلم کی رلیز ڈیٹ 11اپریل کردی گئی مگر اب اس پر بھی بحث جاری ہے نریندر مودی کی زندگی پر بننے والی یہ فلم ان کی حقیقی زندگی پر اثر انداز ہو سکتی ہے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے فلم کی رلیزنگ مودی سرکار کو خطرے میں ڈال سکتی ہے بھارتی عوام پہلے ہی مودی کے خلاف ہے۔
مزید جانیں:مودی سرکار کا مسلمانوں کے خلاف فیصلہ
اگر اس فلم کی رلیزنگ الیکشن سے پہلے ہوئی تو بھارتی عوام مودی سرکار کے ساتھ کچھ بھی کر سکتی ہے لہذا فلم کو الیکشن سے پہلے رلیز نہیں کیا جائے گا ۔مودی سرکار اگر الیکشن ہار جاتی ہے تو وہ فلم کی ٹیم پر کیس بھی بنا سکتی ہے کہ ان کی فلم کی وجہ سے ہماری ہار ہوئی ۔اس لیے بہتر یہی ہے کہ بھارتی اداکار ویویک اوبرائے اپنی فلم کی رلیزنگ ابھی نہ کریں اور الیکشن کے ختم ہونے کا انتظار کریں۔
فلم کا پوسٹر جاری ہو چکا ہے جس میں ویویک اوبرائے کو نریندر مودی کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے فلم میں نریندر مودی کو ایک طرف تو اچھا اور پر خلوص دکھایا گیا ہے مگر دوسری طرف ان کی حقیقت کو سامنے لایاگیا ہے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدوں کو سامنے لایا گیا ہے۔